Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد_کا_پاکستان#‎

قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاکستان کو قائد کے ویژن کے مطابق ایک عظیم ملک بنانے کا عزم کیا گیا۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی شخصیات کی ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا : ‏جنابِ قائد کا تصورِ پاکستان ایک جمہوری، عادل اور شفیق مملکت کا تصور تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ قائد اعظم اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا چاہتے تھے۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئیے کہ سیاست کے ابتدائی زمانے میں دنیا ہمارے قائد کو "ہندو مسلم اتحاد" کے سفیر کے طور پر پہچانتی تھے۔‏انہوں نے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کی جدوجہد کا آغاز اس وقت کیا جب انہیں یقین ہوچلا کہ ہندو اکثریت مسلمانوں سے برابری کا برتاؤ نہیں کرے گی۔ نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے اور ہم یقینی بنائیں گے کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں ہماری اقلیتوں کو برابری کی سطح پر مقام ملے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لکھا : ‏میں آپ سب کو قائد اعظم کے یوم ولادت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بانی پاکستان کا یوم ولادت پاکستان میں بسنے والوں کو اس بات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کہاں تک بانی پاکستان کے بتائے ہوئے رہنمائے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔
عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا : ‏ایمان کا جذبہ۔اتحاد کی قوت۔ نظم کی برکت۔پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے ہمارے قائد کی یہ نصیحت سب سے اہم ہے۔پاکستانیوں کو بابائے قوم کا 142واں یومِ پیدائش مبارک ہو۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا : ‏آئیے قائد اعظم کی ۱۴۲ سالگرہ پہ یہ عہد کریں کہ ہم اس ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پہ صحیح اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے اور پاکستان کو دنیا کی مضبوط ترین ریاست اور سپر پاور بنائیںگے۔ 
انشاءاللہ۔
صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا : ‏تمام پاکستانیوں کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 142واں یومِ پیدائش مبارک۔آپ نے پاکستان کا خواب ایک ایسی ریاست کے طور پر دیکھا کہ جہاں تمام انسان برابری کی سطح پر ایک آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ ہم آج بھی پر امید و پر عزم ہیں کہ انہی نظریات پر چلتے ہوئے پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 
اقرارالحسن سید نے لکھا : ‏آپ سب کو یومِ قائد کی ڈھیروں مبارک اور قائد کے دیس میں بسنے والے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو کر سمس کی مبارک باد۔ خدا قائدِ اعظم کے حقیقی پاکستان کے حصول میں ہماری مدد فرمائے۔ آمین
سالار سلطان زئی نے ٹویٹ کیا : ‏قائد نےگورنر جنرل ہاوس کے نئے سامان کا معائنہ کیا تو ایک کرسی لسٹ سے زائد نکلی۔پوچھا یہ کرسی لسٹ میں نہیں تھی،کیوں لائے ہو؟ بتایا گیا کہ یہ آپکی ہمشیرہ فاطمہ نے منگوائی ہے۔قائد نے کہا پھر اس کے پیسے فاطمہ سے ہی لو،ریاست کےپیسوں سےاسکی ادائیگی نہیں ہوگی۔سالگرہ مبارک قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں