Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی رضا عابدی قتل کیس‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس کے سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے اس حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کیسز میں گرفتار اوررہا ہونے والے ملزمان سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کی جیو فینسنگ کروائی جارہی ہے۔ اطراف کے 6 مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی ساﺅتھ نے ایس ایس پی پیر محمد شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں 6 افسران شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل علی رضاعابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روزمرحوم کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ گزری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

                                       

شیئر: