Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ملاقات‘ اہل خانہ جیل پہنچ گئے

لاہور: ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ شمیم اختر، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ، نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت پہنچے ہیں۔ شریف خاندان کی جانب سے جیل میں ملاقات کے لیے باقاعدہ درخواست دی گئی تھی جسے جیل انتظامیہ نے منظور کرلیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے تاہم تاحال جیل انتظامیہ کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

                                  

شیئر: