Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان تنازعہ مذاکرات سے حل ہوگا،چین

بیجنگ...چین نے کہا ہے کہ افغان تنازعہ کاافغان قیادت میں ہونے والے امن مذاکرات سے ہی حل ممکن ہے۔ پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے افغان تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دور ان کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین میں دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہو سکتے ۔صرف سیاسی مصالحت ہی عملی اور قابل عمل طریقے سے کوئی حل نکال سکتے ہیں ۔ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے حوالے سے سوال پر کہا کہ امریکہ اپنے تمام اقدامات کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کرتا ہے ۔ا فغانستان کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر ہمیشہ مستقل رہا ہے ۔ ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوسکتے ۔صرف جامع اور سیاسی مصالحت پر مبنی امن عمل ہی افغان قیادت میں عملی حل نکال سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چین نے ہمیشہ افغانستان میں مصالحت اور تعاون کو حاصل کرنے کےلئے تعمیراتی کردارادا کیا ہے ۔
 

شیئر: