Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آج موسلادھار بارش کی توقع

جدہ: محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج جمعرات کو جدہ سمیت دہبان، خلیص، الکامل، رابغ، ثول اور مستورہ کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں میں موسلادھار بارش کاامکان ہے۔ غیر یقینی موسم کا آغاز دوپہر دو بجے سے شام 6بجے تک رہے گا جس کے دوران مطلع ابر آلود ہوگا ۔ تیز ہوا کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
 

شیئر: