Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینس آنکھوں کی خوبصورتی بڑھائیں ‎

لینس آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ یہ آپ کی شخصیت کو ایک نیا رنگ و روپ دیتے ہیں اور متاثر کن محسوس ہوتے ہیں ۔ نظر کمزور ہونے کی صورت میں بھی چشمے کی جگہ لینز کا استعمال چہرے کی خوبصورتی کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے ۔ آنکھوں کے قدرتی رنگ سے مختلف رنگین آئی لینز کا استعمال شخصیت کو منفرد انداز میں ظاہر کرتا ہے ۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ لینز کو منتخب کرتے وقت اپنی رنگت اور بالوں کو مدنظر رکھیں ۔ اگر آپ کی رنگت گوری ہے تو یقیناً آپ پر ہر رنگین لینس اچھا لگے گا ۔ خاص طور پر نیلے اور سرمئی رنگوں کے گہرے اور مدھم شیڈز گوری رنگت پر بہت جچتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گوری رنگت پر شوخ ، روشن اور چمکدار رنگ کے کانٹیکٹ لینس مناسب انتخاب ہیں جو شخصیت کو خوبی سے نکھار نے اور واضح کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ اگر  آپ منفرد نظر آنا چاہتی ہیں تو فیروزی ، جامنی اور ایکوا رنگ کا انتخاب کریں ۔ اگر آپ گندمی رنگ کی حامل ہیں تو ایسے کانٹیکٹ لینس کا انتخاب کریں جو آپکی آنکھوں کو زیادہ چمکدار ظاہر کریں ۔ گندمی رنگت کی خواتین کے لیے ہیزل ، سبز ، شہد سے گھلتا ہوا رنگ ، سرمئی یا گہرا نیلا رنگ مناسب ہیں اور گندمی رنگت کے ساتھ ایک اچھا امتزاج پیش کرتے ہیں ۔ سانولی رنگت کی مالک خواتین کے لیے آئی لینز کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے ۔ اگر آپ ایک نرم گرم سا تاثر چاہتی ہیں تو سرمئی یا شہد رنگ کے لینز استعمال کریں ۔ پرکشش انداز کے لیے کتھئی ، ہییزل اور وائلٹ لینز استعمال کریں ۔  سموکی کلر ایک متاثر کن لک دینے کے لئے بہترین ہے ۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ سانولی رنگت کے خواتین شوخ رنگت مثلاً گلابی ، آسمانی اور اس قسم کے چمکدار رنگ استعمال نہ کریں ۔ اس کے علاوہ لینسز کے انتخاب میں اپنے بالوں کے رنگ کو بھی مد نظر رکھیں . 
یہ بھی پڑھیں:سرد موسم کے فیس ماسک

شیئر:

متعلقہ خبریں