Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلیکسی ایم 30 کی تفصیلات لیک

سامسنگ کمپنی کے اسمارٹ فون گلیکسی ایم 30 کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔ یہ فون کمپنی کی نئی گلیکسی ایم رینج کا حصہ ہوگا ۔ فون کی تفصیلات فی الحال کوڈ نیم کے ساتھ سامنے آئی ہے اس لئے عین ممکن ہے کہ اس فون کا نام ایم 3 ہو۔ اس اسمارٹ فون میں ایکسینوس 7885 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے۔فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ فون میں ایل سی ڈی ڈسپلے کیا جائے گا اور یہ افورڈایبل اسمارٹ فون ہوگا۔ اس فون کے ساتھ ساتھ کچھ عرصہ قبل اسی سیریز کے دوسرے اسمارٹ فون ایم 2 یا ایم 20 کی ابتدائی تفصیلات بھی منظر عام پر آئی تھی جس کے مطابق اس فون میں بھی ایکسینوس 7885 پروسیسر دیا جائے گا۔ ایم 2 میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی لانچنگ یا قیمتوں سے متعلق کسی بھی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: