Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کور آئی 5 پروسیسر کے ساتھ شیاؤمی کا نیا لیپ ٹاپ متعارف‎

شیاؤمی کمپنی نے 12.5 انچ ڈسپلے کا حامل می نوٹ بک ائیر لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا ڈیزائن کمپنی کے انٹل کور ایم 3 پروسیسر والے لیپ ٹاپ سے ملتا جلتا ہی ہے البتہ اس میں چند بنیادی چیزوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ نوٹ بک میں فل ایچ ڈی ڈسپلے ، 170 ڈگری وائڈ ویونگ اینگل اور 600:1 کنٹراسٹ ریشو دیا گیا ہے ۔ لیپ ٹاپ میں سیونتھ جنریشن انٹیل کور آئی 5 پروسیسر کے ساتھ انٹیل ایچ ڈی گرافکس دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں 4 جی بی ریم ، فور جی کنیکٹیویٹی اور 256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ نوٹ بک کا ویب کیمرہ 1 میگا پکسل کا ہے اور اس میں ویڈیو کالنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔لیپ ٹاپ میں بلیوٹوتھ اور وائی فائی کنیکٹیویٹی ، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، یو ایس بی 3.0 پورٹ ، ایچ ڈی ایم آئی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 3999 یان ہے اور اسے پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: