سلمان نے 53 بہاریں دیکھ لیں
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
بالی وڈ کے اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی نے 53 بہاریں دیکھ لیں۔انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کےساتھ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا۔اداکار سلمان خان نے 1988 میں ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم ”بیوی ہو تو ایسی “سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ان کی دوسری فلم ”میں نے پیار کیوں کیا“ انکی وجہ شہرت بنی۔فلم میں سلمان کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیا یوں سلمان خان ایک کے بعد ایک فلمیں کرنے لگے۔ سپرہٹ فلموں کے ہیرو سلمان خان نے ایکشن رومانوی فلموں میں اداکاری سے خوب نام کمایا اور کئی ایوارڈزحاصل کئے۔سلمان خان ان دنوں”بھارت“ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔