Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں میں حادثات کم کیوں ہو گئے؟

ریاض۔۔۔محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان العمرو نے کہا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران اسکولوں میں حادثات 4اسباب کی وجہ سے کم ہوئے ہیں ۔ ماضی کے مقابلے میں اب اساتذہ اور عملے میں سلامتی کا کلچر بہتر ہوا ہے ۔ وہ شہری دفاع کے انسٹیٹیوٹ ریاض میں تربیتی پروگرام کے اختتا م پر تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے اپنے یہاں سلامتی کا ادارہ قائم کیا ۔ اسکے خوشگوار اثرات سامنے آرہے ہیں ۔ وزارت تعلیم نے سلامتی کی تدابیر اور ایمرجنسی اسکیمیں اپنا لی ہیں ۔ علاوہ ازیں اسکولوں میں سلامتی امور کی مشقیں بھی کرائی جا رہی ہیں ۔ ان سب کی بدولت اسکولوں میں حادثات کم ہو گئے ہیں ۔ 

شیئر: