ریاض۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے 5خوبیوں پر مشتمل ’’چھاپے ‘‘ کا نیا نظام جاری کر دیا۔اس کے تحت تفتیشی عمل منظم ، مربوط ، آسان اور موثر ہو گا ۔ سیکریٹری وزارت محنت برائے تفتیش سطام الحربی نے بتایا کہ نئے نظام کو ’’ تمام ‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے ۔ یہ الیکٹرانک خدمات اور ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہے ۔ نئے نظام کے تحت چھاپے کی شروعات رپورٹ کی وصولی سے کی جائیگی۔اس کے بعد تفتیش کی منظوری دی جائیگی ۔ شکایات اور اعتراضات وصول کئے جائیں گے ۔ چھاپہ مہم کا نظام الاوقات جاری کیا جائیگا۔چھاپے کی کارروائی خودکار نظام کے تحت ہو گی ۔