جدہ ۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے افسران نے 2018ء کے دوران 500ملین ریال مالیت کا 37ملین ملاوٹی سامان ضبط کیا۔المدینہ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت تجار ت نے سالِ مذکور کے دوران تجارتی اشیاء میں ملاوٹ کے مقدمات پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کئے ۔ 1799واقعات میں ملوث افراد کا احتساب ہوا۔ وزارت تجارت سے صارفین نے 1.3ملین شکایات کیں۔ وزارت نے 2لاکھ تجارتی اداروں پر چھاپے مارے ۔