Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 10 جنوری تک بند

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 10 جنوری تک کے لیے معطل کر دی گئی۔ ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل پر مرمت کے باعث پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ رہنماسی این جی ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی معطلی زیادتی ہے، معاملے پر غور اور مسئلے کے حل کی کوشش کی جائے۔
 
 

شیئر: