پیرنی عمران خان کو سکھائے کہ حکومت کیسے ہوتی ہے؟
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جنہوں نے عمران خان کو مسلط کیا ہے، وہ انہیں پہلے حکمرانی کا طریقہ سکھا دیتے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سانگھڑ کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پیرنی سے کہو کہ اسے یہ بھی بتا دے کہ حکومت کیسے ہوتی ہے؟ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے دشمنی کی جا رہی ہے۔ یہ نا تجربہ کار لوگ کچھ نہیں کرسکتے۔یہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہرانا چاہتے تھے ، لیکن لوگوں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کے لوگوں کو بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے ۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تو بیوی یاد دلاتی ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں، پیرنی سے کہو اسے یہ بھی بتا دے کہ حکومت کیسے ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت نے چند ماہ میں ہی اپنا کام ظاہر کردیا ہے ۔