Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی اور سعودی پر جرمانے

حائل۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کا کاروبار شامی شہری کو اپنے نام سے کرانے پر سعودی شہری محمد الترکی کی تشہیر 2مقامی اخبارات میں کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق حائل میں فوجداری کی عدالت کے سامنے قانون تجارت کی خلاف ورزی کا ایک مقدمہ لایا گیا تھاجس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی شہری محمد الترکی شامی شہری محمد فیاض قطیف کو حائل شہر میں اپنے نام سے گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کا کاروبار کرا رہا ہے ۔ عدالت نے دعویٰ درست ثابت ہو جانے پر 80ہزار ریال جرمانہ ، اصلاح و مرمت کا ادارہ بند ، اجازت نامہ منسوخ ، سجل تجاری ختم کرنے اور آئندہ یہ کاروبار الترکی کیلئے ممنوع قرار دیدیا۔عدالت نے شامی شہری کو مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔عدالت نے الترکی اور قطیف کو 2مقامی اخبارات میں ان کے خرچ پر تشہیر کی سزا بھی سنائی۔

شیئر: