العلاء۔۔۔لبنانی گلوکارہ ماجدہ الرومی ’’المرایا‘‘ہال میں پہلا غنائی پروگرام کریں گی ۔ یہ ہال العلاء شہر میں ہے۔ 500سے زیادہ نشستوں پر مشتمل ہے ۔ ماجدہ الرومی ’’شتاء طنطورہ‘‘میلے کی سرگرمیوں کے تحت اپنا پروگرام کریں گی ۔ یہ مملکت کا سب سے زیادہ مدت تک چلنے والا پروگرام ہے ۔ میلے کا مقصد العلاء کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کو لانے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ یہاں عرب دنیا کے معروف فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔ طنطورہ میں ام کلثوم کا خصوصی پروگرام ’’ہولوگرام ‘‘ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائیگا ۔ اسے دیکھ کر ایسا لگے گا گویا ام کلثوم اسٹیج پر کھڑے ہو کر ناظرین کے سامنے گانا پیش کر رہی ہیں ۔