مکہ مکرمہ۔۔۔سعودی عرب کے 97فیصد اقتصادی صنعتی ادارے پانی خریدتے ہیں ۔یہ اطلاع 2017ء کے دوران صنعتی اقتصادی ماحول کے جائزے میں بتائی گئی ہے ۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ97فیصد صنعتی ادارو ں نے آبی ضروریات پانی خرید کر پوری کیں۔انہوں نے 2017ء کے دوران 978ملین مکعب میٹر پانی خریدا ۔ اقتصادی صنعتی اداروں کا فضلہ 2017ء کے دوران 20.2ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ۔