Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی تھیم ہوٹل معمے سے کم نہیں

 وسکانسن۔۔۔ امریکی ہوٹل امریکہ کا ایک بہت مشہور ہوٹلنگ گروپ ہے اور اب اس نے سیاحوں اور مسافروںکی دلچسپی کے لئے اپنے ہوٹلوں میں نت نئی سہولتوں کا اضافہ کرنا شروع کردیا ہے جو کارآمد بھی ہیں اور دلکش بھی۔ اب یہیں دیکھ لیں کہ وسکانسن میں بنا ہوا ہوٹل جو ڈاج ویلی میں تعمیر کیا گیا ہے اور جسے دنیا کے مشہور سیاح ڈان کوئک زوٹ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ اس ہوٹل میں موجود نئی سہولتیں بھی قابل دید ہیں کہ اس عظیم سیاح سے انہیں نسبت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق بیشتر عام سہولتوں کے علاوہ جو اضافی سہولتیں اس ہوٹل میں موجود ہیں ان میں گرم غبارے کی باسکٹس اور مشہور برفیلے ٹھکانوں اگلوز کے ساتھ ساتھ ہوٹل میں ٹھہرنے والوں کیلئے انتہائی جدید کمرے اور بیڈ بنائے گئے ہیں۔ جو ڈان کوئک زوٹ تھیم سے یقینی طور پر نسبت اور مناسبت رکھتے ہیں۔ ہوٹل کے اکثر کمرے غیر معموی فرنیشنگ کا شاہکار ہیں۔ مثلاً جو بستر ہے وہ گرم غبارے اور اگلو کی شکل کا ہے۔جبکہ بعض بستروں پر خلائی شٹل کا گمان بھی ہوتا ہے۔ ہوٹل کا ایک گوشہ رابن ہڈ کی کہانی سے ماخوذ لگتا ہے۔ ہوٹل کے اندر مصنوعی درخت بھی لگے ہیں اور د رخت کے بڑے بڑے تنے ہوٹل کے استقبالیہ کے قریب سے گزرتے ہیں جبکہ دیواریں بھی شجری فنکاری کا شاہکار نظر آتی ہیں۔ اس حوالے سے ہوٹل والوں نے جو تصاویر جاری کی ہیں وہ بھی اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہیں۔
 

شیئر: