Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت چھوڑنے والے غیر ملکیوں کی تعداد مبالغہ آمیز ہے،طلعت حافظ

ریاض۔۔۔ سعودی بینکوں میں ادارہ آگہی کے سیکریٹری جنرل طلعت حافظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ”مرافقین فیس“ کی وجہ سے سعودی عرب چھوڑنے والے غیر ملکیوں کی تعداد مبالغہ آمیز ہے۔ یہ دعویٰ ناقابل فہم ہے کہ مرافقین فیس کے باعث غیر ملکی کثیر تعداد میں سعودی عرب کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔سچائی وہ ہے جو محکمہ پاسپورٹ نے بیان کی ہے۔ محکمے کاکہناہے کہ 541ہزار خروج نہائی کے ویزے جاری کئے گئے ہیں جبکہ 30لاکھ سے زیادہ تارکین نے خروج و عودہ کے ویزے حاصل کئے ہیں۔ 403ہزار نئے اقامے جاری ہوئے ہیں۔40لاکھ تارکین کے اقاموں میں توسیع ہوئی ہے۔ یہ اعدادوشمار بتا رہے ہیں کہ بیشتر تارکین وطن کے مملکت سے جانے سے سعودی اقتصاد اور معیشت پر منفی اثر نہیں پڑیگا۔طلعت حافظ نے الریاض اخبار میں تحریر کیا ہے کہ سعودی عرب نے جو تارکین فیس مقرر کی ہے وہ دنیا بھر میں غیر ملکیوں پر لگائی جانے والی فیس کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب وہ ملک ہے جو تارکین کے مملکت آنے یا ترسیل زر پر کوئی ٹیکس نہیں لیتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تارکین فیس کے باعث نجی اداروں اور غیر ملکیوں کے بجٹ پر دباﺅ آیا ہے۔ ان کے خرچ میں اضافہ ہوا ہے لیکن تارکین فیس اقتصادی اور مالی اسباب کے پیش نظر مقرر کی گئی ہے۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ نجی ادارے غیر ملکیوں کے مقابلے میں سعودیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازم رکھیں۔ تارکین فیس لگانے کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی لاگت کو سعودی ملازمین کے مقابلے میں بڑھانا ہے۔ اسکے نتیجے میں بے روزگاری کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ سعودی شہری ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں