Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30ملین برس پرانے 5غار سیاحوں کیلئے کھولے جائیں گے، جیولوجیکل بورڈ

جدہ ۔۔۔ سعودی جیولوجیکل بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا ہے کہ 30ملین برس پرانے 5غار سیاحوں کیلئے کھولے جائیں گے۔ بورڈ نے محکمہ سیاحت و قومی آثار سے رابطے پیدا کرکے ایسے 15غاروں کی نشاندہی کی ہے جنہیں سیاحوں کیلئے کھولا جاسکتا ہے۔ ان میں سے بعض 30ملین برس سے کہیں زیادہ پرانے ہیں۔ غاروں کو سیاحوں کیلئے کھولنے سے ایک طرف تو سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو علوم و معارف حاصل ہونگے اور دوسری جانب اس اقدام سے سعودی عرب کو ڈھیر سارے اقتصادی فوائد ملیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سارے غار دریافت کئے جاچکے ہیں اور ابھی نہ جانے کتنے غار ایسے ہیں جو ابھی تک جیولوجیکل سروے بورڈ کی دسترس سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آرزو ہے کہ سب لوگ اس انسانی ثروت کی حفاظت کریں۔ غار قدرتی ہیں۔ قدیم دور کے لوگ انہیں پناہ گاہوں اور رہائشی مراکز کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ابا الخیل نے بتایا کہ اب تک 250سے زیادہ غار مملکت میں دریافت ہوچکے ہیں۔ انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی جیولوجیکل بورڈ کے ماتحت غاروں کے شعبے کے سربراہ محمود الشنطی نے کہا کہ بعض غار ایسے ہیں جن کے مطالعے سے اسکالرز کافی کچھ نیا دے سکتے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں