سونی کمپنی کے نوائس کینسلنگ وائرلیس ہیڈ فون متعارف
سونی کمپنی نے اپنے وائر لیس ہیڈ فونز کی رینج میں نیا اضافہ کردیا ہے ۔ کمپنی نے ڈبلیو ایچ-سی ایچ 700 این وائرلیس ہیڈ فون متعارف کرا دیا ہے جسے خصوصی طور پر بڑے بیٹری ٹائم کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔کمپنی نے اس ہیڈ فون میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس نوائس کینسلنگ ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے جو بیک گراؤنڈ میں موجود آوازوں کی مناسبت سے ہیڈ فون کی آواز کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نوائس کینسلیشن کے لیے الگ بٹن بھی اس ڈیوائس میں شامل کیا گیا ہے۔ہیڈ فون میں وائس اسسٹنٹ سپورٹ بھی دی گئی ہے اور اس کے ذریعے وائس کالز کو بھی سنا جا سکتا ہے۔ ہیڈ فونز میں کنیکٹیویٹی کے لیے بلوتوتھ اور این ایف سی سپورٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔ ان ہیڈ فونز کی بیٹری لائف 35 گھنٹے سے زائد ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ ڈیوائس کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 12 ہزار 990 ہندوستانی روپے ہے۔