چیز بسکٹس بنائے شام کی چائے مزیدار
اجزاء۔
میدہ۔ ایک کپ
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ
مکھن۔ چار اونس
چیڈر چیز ۔چار اونس (کدوکش)
دلیہ ۔دو کھانے کے چمچ
پیپریکا۔ ایک چائے کا چمچ
انڈے کی سفیدی۔ ایک عدد
ترکیب:پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔پھر اس میں مکھن شامل کر دیں اور کچھ دیر تک مکس کرتے رہیں۔اس کے بعد چیڈر چیز شامل کریں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔اب تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔ پھر دلیہ اور پیپریکا مکس کرکے کوکیز پر چھڑکیں۔آخر میں انہیں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں پانچ سے چھ منٹ بیک کر لیں۔