Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقالوں کی سعودائزیشن سے معیشت مستحکم ہوگی،ماہرین

جدہ۔۔۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ مملکت میں بقالوں کی سعودائزیشن سے ترسیل زر پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا ۔ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں بقالوں سے منسلک غیر ملکی 6 ارب ریال اپنے ملکوں کو ارسال کر تے ہیں اگر بقالوں سے تجارتی پردہ پوشی کو ختم کرکے سعودیوں کے ہاتھوں میں یہ کاروبار دے دیا جائے گا تو معیشت کافی مستحکم ہو جائے گی جس کے مثبت اثرات مرتب ہو نگے۔ماہرمعیشت ڈاکٹر لوی طیار کا کہنا تھا کہ بقالوں کا کاروبار کافی فائدہ مند ہے جس پر سعودیوں کو کام کرنا چاہئے ۔
 

شیئر: