اتوار 30دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب فلسطینی پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، اونروا
٭ یمن کی سرکاری افواج نے سیکڑوں بارودی سرنگیں صاف کردیں، الحدیدة میں امدادی سامان کی گزر گاہیں کھولنے کا سلسلہ شروع
٭ روس اور ترکی شام میں بری کارروائی کے سلسلے میں افہام و تفہیم پر متفق
٭ حماس نے 2011ءمیں 800مسلح عناصر مصر بھیجنے کے دعوے کو مسترد کردیا
٭ برسلز نے یورپی یونین میں برطانیہ کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تردید کردی
٭ اسرائیل نے جنوبی غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے پر حملہ کردیا
٭ حوثیوں نے الحدیدة بندرگاہ سے برائے نام انخلاءکیا ہے حقیقی نہیں، یمنی حکومت
٭ چین کیساتھ معاہدے کے سلسلے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے، ٹرمپ
٭ خرطوم میں محتاط سکون ، آزادی کی رات احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں
٭ پارلیمانی انتخابات نے بنگلہ دیش کو ہندوستان، چین اور پاکستان کے درمیان مسابقت کے اکھاڑے میں تبدیل کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭