اتوار 30دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ “ کی شہ سرخیاں
٭ وزارت انصاف کے یہاں 8ہزار اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں، پُر کرنے والی شخصیات بھی موجود ہیں، مجلس شوریٰ
٭ 34.6ہزار بدعنوانی کے معاملات پبلک پراسیکیوشن کے حوالے
٭ 2018ءکے دوران 211ارب ریال مالیت کی جائدادوں کے سودے ہوئے
٭ الحدیدة میں حوثی باغی تنظیم نو کے بہانے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں، یمنی حکومت
٭ مدینہ منورہ میں مقام و رتبے کے شایان شان پارک قائم کئے جائیں گے، فیصل بن سلمان
٭ جدہ کتب میلے میں سنگ تراشوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
٭ 3ماہ میں ڈیوٹی کے دوران 7776اموات اور ملازمین زخمی
٭ سماجی کفالت کا ادارہ نہ گاڑی دیتا ہے اور نہ قسطیں، وزار ت محنت
٭ الراجحی جامع مسجد کے سامنے پیدل چلنے والوں کیلئے پل تعمیر کیا جائیگا، مدینہ میونسپلٹی
٭ مصرمیں سعودی صنعتی علاقہ قائم کرنے کی تجویز مشترکہ کمیشن کے ایجنڈے پر
٭٭٭٭٭٭٭٭٭