Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹر میٹر توڑنے پر سعودی کی طلبی

ریاض ۔۔۔ نیشنل واٹر کمپنی نے ایک سعودی شہری کو واٹر میٹر توڑنے پر جوابدہی کیلئے طلب کرلیا۔ کمپنی نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں نظر آرہا ہے کہ ایک سعودی شہری واٹر میٹر توڑ رہا ہے۔ کمپنی نے سرکاری ادارے کے توسط سے اسے جواب دہی کیلئے دفتر طلب کرلیا ہے۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ مقامی شہری نیشنل واٹر کمپنی سے انتہائی نالاں ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ 2ماہ قبل ہی اس نے میٹر نصب کرایا تھا اور 2229ریال بل اسے دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ 170ریال میں واٹر ٹینکر لاتا تھا جو اس کے 2بچوں او ربیوی کیلئے 50دن تک کافی ہوتا تھا۔

                                           

شیئر: