Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی ٹورسٹ گائیڈ خاتون کیا چاہتی ہے؟

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب میں پہلی ٹورسٹ گائیڈ خاتون حنان بنجر کا کہناہے کہ برسہا برس سے اسکا خواب تھا کہ وہ ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام کرے۔ اسکا شوہر اس سلسلے میں اس کی مدد کرتا رہا ہے۔ حنان نے محکمہ سیاحت و قومی آثار اور عرب حجاج معلمین کے ادارے کے تعاون سے ٹورسٹ گائیڈ پروگرام کرکے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔ اسکا کہناہے کہ آئندہ وہ ٹورسٹ ایجنسیاں کھولے گی۔ اسکی تمام ملازم خواتین ہونگی۔ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔ حنان بنجر کی آرزو ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹورسٹ گائیڈ خاتون کا رتبہ حاصل کرے۔

                                      

شیئر: