انسٹاگرام اپنی پوسٹ کو دیکھنے کا طریقہ کار بدلنے والا ہے اور اب پوسٹ دیکھنے کے لیے صارفین کو نیچے کی جانب اسکرول کرنے کے بجائے اسٹوریز کی طرح دیکھنا ہوگا۔ یہ بڑی تبدیلی ایک غلطی کے نتیجے میں انسٹاگرام کے چند صارفین کے ڈیواسز میں ظاہر ہو گئی تھی جس کے بعد انسٹاگرام نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ انسٹاگرام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بگ کی وجہ سے ہوا اور ہم نے فوری طور پر اپڈیٹ کو رول بیک کر لیا ہے۔صارفین کی جانب سے انسٹاگرام کی اس تبدیلی کا مذاق اڑایا گیا ہے اور اسے مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ممکن ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے یہ اپڈیٹ مستقبل قریب میں تمام صارفین کے لیے پیش کر دی جائے۔