Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی رابطے کر رہے ہیں،علی زیدی

کراچی .. وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی ہم سے رابطے کر رہے ہیں۔پی پی کے جلسے کرانے والے ان سے جان چھڑانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ نوازشریف پرجے آئی ٹی بنی تو پیپلزپارٹی نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کررہی تھی۔ اب مراد علی شاہ مستعفی کیوں نہیں ہوتے۔کراچی میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت کے مسائل ہیں۔ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ میں تباہی مچا دی ۔اندرون سندھ میں اسپتالوں اوراسکولوں کا براحال ہے۔ اب سندھ میں خوف کا ماحول ختم ہورہا ہے۔پگڑیاں اور ٹوپیاں پہن کر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکے گا۔ سندھ میں کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے۔اب کوئی غلط کام نہیں چھپایا جائے گا۔ ایسا کرنے والے شریک جرم ہیں۔ پیپلزپارٹی کو آخر پریشانی کس بات کی ہے۔ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کیوں خائف ہیں۔ ان سے سوال پوچھو تو یہ اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔
 

شیئر: