ریاض۔۔۔ کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے بتایا ہے کہ میڈیکل انشورنس میں دانتوں کے علاج کے تحت دانت نکلوانا، صفائی کروانا اور فلنگ شامل ہے۔ کونسل نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اِس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ مصنوعی دانت لگوانا یا دانت بنوانا یا کسی بھی طرح کے دانتو ںکے برج لگوانا یا دانتوں کی ٹیڑھ دور کروانا اب میڈیکل انشورنس میں شامل نہیں۔