Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدائن صالح نے ششدر و حیران کردیا، لبنانی فنکار

العلا۔۔ ۔ العلا میں مدائن صالح کی سیر کیلئے آئے ہوئے لبنانی فنکاروں اور صحافیوں نے کہا ہے کہ ہم مدائن صالح دیکھ کر مسحور ہوگئے۔ طنطورةمیلے کے انتظامات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سعودی شہری سادہ لوح اور پیار کرنے والے ہیں۔ معروف لبنانی فنکارہ نجوة کرم نے کہا کہ مجھے تو اس تاریخی مقام کا علم ہی نہیں تھا۔ اللہ کا فضل ہے کہ ہم یہاں آسکے اور اس تاریخی علاقے سے متعارف ہوسکے۔ ولید توفیق نامی فنکار نے کہاکہ یہاں شاندار مثبت امکانات ہیں۔ مدائن صالح کے شاندار آثار قدیمہ ، طنطورة کے انتظامات، قدرتی مناظر اور پرجوش استقبال نے مجھ پر جادو کردیا۔ مقامی لوگ مہمانوں سے بیحد پیار سے پیش آرہے ہیں۔ میں سعودی شہریوں کی سادہ لوحی سے متاثر ہوا۔ العربیہ چینل کی اناﺅنسر نے کہا کہ سعودی عرب کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے کی یہ بہتر ین کوشش ہے۔

                                                                                    

 

شیئر: