Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کی فہرستیں

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” البلاد“کا اداریہ نذر قارئین ہے
مسلم عرب ممالک میں دہشتگر د تنظیم الاخوان کی جانب سے پھیلائی جانے والی انارکی کسی سے پوشیدہ نہیں۔حماس، حزب اللہ اور تہران جیسے کھلاڑیوں کی مدد سے یہ کام زور و شور سے کیا جارہا ہے۔ انکا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو متزلزل کرنا اور دہشتگردی کے ایجنڈے کو نافذ کرنا ہے اور رہا ہے۔ الاخوان مختلف عنوانوں سے یہ کام کررہے ہیں۔ 
سابق مصری صدر حسنی مبارک نے بدھ کو قاہرہ میں فوجداری کی عدالت کے سامنے اپنی شہادت قلمبند کراتے ہوئے توجہ دلائی کہ حماس تحریک الاخوان کا حصہ ہے۔ یہ دونوں تنظیمیں مصر میں انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرتی رہی ہیں۔ مصری ریاستی سلامتی کا ادارہ اور محکمہ خفیہ کے اہلکار ان دونوں تنظیموں کے ارکان پر نظررکھے ہوئے تھے۔ 
ہماری دلچسپی اس امر سے ہے کہ دہشتگرد تنظیموں اور انارکی پر آمادہ کرنے والے ممالک کی فہرستیں عالمی رائے عامہ کی نظر میں آگئی ہیں۔ ا ن میں آخری فریق قطر تھا۔ اسکی حقیقت بھی عالمی رائے عامہ کی نظروں سے اوجھل نہیں رہی۔ سعودی عرب ، مصر، امارات اور بحرین اس کا بائیکاٹ یہی کرکے کئے ہوئے ہیں کہ جب تک یہ دہشتگردی کی مدد سے دستبردار نہیں ہوگا تب تک اس کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم نہیں ہونگے۔ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بہت سارے غیر مسلموں کے یہاں اسلام کی منفی تصویر کے ذمہ دار یہی دہشتگرد عناصر تنظیمیں اور تحریکیں ہیں۔ یہ اپنی سرگرمیوں کیلئے اسلام کا نام ناحق استعمال کررہے ہیںحالانکہ انکا مقصد معاشروں کو تباہ کرنا اور مسلم ممالک کے امن و امان کو برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: