Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ جنوبی افریقہ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے عباس اور رضوان کی شمولیت

نیولینڈ: جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ بولر محمد عباس ٹیم کو دستیاب ہوں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری 2019ءسے کیپ ٹاون میں کھیلے جائے گا۔سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن بدترین شکست کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر غور شروع کردیا ہے جس کے لئے محمد رضوان کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ محمد رضوان کی شمولیت کی صورت میں اسد شفیق کو جگہ خالی کرنا پڑے گی، اسد شفیق نے سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صرف 13 رنز بنائے تھے۔ فاسٹ بولر محمد عباس مکمل فٹ ہو نے کے بعد3جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہیں جبکہ حارث سہیل کوٹیم میں شامل ہونے کیلئے ایک بار پھر فٹنس ٹیسٹ پاس کرناضروری ہو گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1کی برتری حاصل ہے اس لئے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز بچانے کیلئے دوسرا میچ جیتنا اشد ضروری ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: