Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئس ہاکی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزمائشی میچ

نلتر: گلگت بلتستان کے خوبصورت برف پوش علاقے میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا آئس ہاکی میچ نلتر میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی اسکاوٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔اس آزمائشی میچ میں دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا، جس میں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن پنالٹی لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔گلگت بلتستان کے علاقے میں دو چھڑیوں اور گیند کی مدد سے کھیلے جانے والے تاریخی کھیل گٹل کو آئس ہاکی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔اس خطے میں اس روایتی کھیل کی میراث جاری رکھنے کے لئے آئس ہاکی جیسے کھیل کو متعارف کروایا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: