Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین آئس ہاکی کھیلنے کیلئے اجازت کی خواہشمند

  جدہ:سعودی خواتین ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب آئس ہاکی کھیلنے کا خواب دیکھنے لگیں ۔ وہ اس کے لئے اجازت نامے کی امیدوار ہیں۔ کوچ سلطان سلامہ کی نگرانی میں گزشتہ چند ہفتوں کی تربیت کے بعد سعودی خواتین ہاکی کھیل کر تاریخ رقم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم ہاکی پسند کرتی ہے اور سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی سے اجازت نامہ کے اجراءکی لیے کوشش کررہی ہے۔ہاکی ٹیم کی کھلاڑی خاتون دجانہ بہادر کا کہنا تھا کہ وہ 2 سال سے آئس ہاکی کھیل رہی ہیں اور یوٹیوب کی مدد سے بھی ہاکی میں مہارت حاصل کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خواتین کی اس ٹیم کا حصہ بننا چاہتی ہوں جو اپنی قابلیت سے دنیا تک پہنچنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ایک اور کھلاڑی ماریہ بخش کا کہنا تھا کہ ’میں جب 12 سال کی تھی اس وقت سے ہاکی کھیل رہی ہوں اور آج میں اس ٹیم کی رکن ہوں ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: