Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب صدام کے امریکی چوکیدار زار و قطار روئے

بغداد ۔۔۔ اب سے 12برس قبل 30دسمبر 2006ءکو عراقی صدر صدام حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔ امریکی فوج کے ایک افسر نے کتاب ”بی بی سی“کے نام سے تحریر کرکے یہ راز منکشف کیا ہے کہ امریکی فوج کے محافظوں نے صدام حسین کو سزائے موت دینے والی ٹیم کے حوالے کیا تھا تو وہ سب انہیں الوداع کہتے ہوئے زا رو قطار رونے لگے تھے۔ مصنف نے بتایا ہے کہ صدام حسین اورانکے امریکی محافظوں کے درمیان دوستانہ روابط پیدا ہوگئے تھے۔ صدام ان سے شفقت سے پیش آتے اور وہ بھی انکا احترام کرتے تھے۔ صدام نے ان میں سے ایک کی بیوی کیلئے قصیدہ بھی تحریر کیا تھا۔ وہ اپنے کمرے کے باہر چھوٹی سی کرسی پر بیٹھ جاتے ۔ اس پر انکا دستر خوان سجا ہوتا جس پر عراق کا چھوٹا سا پرچم بھی نصب ہوتا۔ وہ سگریٹ پیتے اور امریکی چوکیداروں سے دل لگی کیا کرتے تھے۔ صدام حسین نے اس دوران انہیں اپنے بیٹے عدی سے اپنی خفگی کا قصہ بھی سنایا تھا۔
 

شیئر: