بیروت ۔۔۔ لبنانی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے جنگی جہاز راس الناقورة کے بالمقابل لبنان کے علاقائی سمندر کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 570میٹر اندر تک گھس آتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی عارضی افواج کو خلاف ورزیوں سے مطلع کردیا گیا ہے۔ لبنانی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان کی بری، بحری اور فضائی خود مختاری کی خلاف ورزی نہ کرنے کا پابند بنائے۔