الحدیدة۔۔۔یمن کی سرکاری افواج نے عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے صعدہ صوبے کے کتاف ضلع میں مزید اہم مقامات حوثیوں سے آزاد کرالئے۔ سرکاری افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیو ںکو زبردست نقصان پہنچایا۔ کئی حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ انکے عسکری سازو سامان کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔