Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018: کراچی کے شہری 27 ہزار 519 گاڑیوں سے محروم

کراچی:  شہر قائد کے باسی 2018ء کے دوران 1289 گاڑیوں اور 26 ہزار 230 موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 2018ء کے دوران گاڑیاں چھیننے کے مجموعی طور پر 170 واقعات ہوئے جبکہ ایک ہزار 119 گاڑیاں چوری ہوئیں جن میں سے پولیس صرف 536 ہی برآمد کر سکی۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق شہر بھر میں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی ایک ہزار 920 وارداتیں ہوئیں جبکہ 24 ہزار 310 موٹر سائیکلیں شہریوں سے چھینی گئیں ۔پولیس محض 5 ہزار موٹر سائیکلیں برآمد کرسکی ہے ۔
 

شیئر: