سیئول۔۔۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے سال نو کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ذاتی پیغام بھیجا ہے۔ جنوبی کوریا کے اخبار نے بغیر کوئی نام لیے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما نے امریکی صدر کو یہ پیغام ایک خط کی صورت میں بھیجا ہے، جس کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس بارے میں واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ یا جنوبی کوریائی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا۔ سیول میں حکام کے مطابق کم جونگ اْن نے جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے نام بھی ایک خط لکھا ہے، جس میں یہ اشارہ دیا ہے کہ آئندہ برس پہلی بار جنوبی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں۔