Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی ملاوٹ پر سعودی خاتون کی تشہیر

ریاض ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض میں غذائی اشیاءمیں ملاوٹ کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی تاجر خاتون خلود محمد القحطانی کی تشہیر 2مقامی اخبارات میں خود اسکے خرچ پر کردی۔ وزارت نے یہ اقدام ریاض میں فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے طور پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون خلود القحطانی ریاض میں غذائی اشیاءتیار کرنے والی ایک کمپنی قائم کئے ہوئے ہے۔ یہ کمپنی سدر الشفا کے نام سے غیر معیاری شہد یہ کہہ کر فروخت کررہی تھی کہ یہ اصلی شہد ہے۔ عدالت نے ملاوٹ کا الزام ثابت ہونے پر اس پر جرمانہ لگادیا اور 2سعودی اخبارات میں اسکے خرچ پر اسکی تشہیر کا فیصلہ صادر کردیا۔
 

شیئر: