Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وحشیانہ قتل سے مصر لرزہ براندام

قاہرہ ۔۔۔ مصر کے کفر شیخ مقام پر ایک مصری ڈاکٹر کی بیوی اور اسکے 3بچوں کو گھر میں وحشیانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ یہ کفر الشیخ طنطا روڈ پر واقع سخا محلے کے ٹاور زون میں عمر بن الخطاب ٹاور 4میں رہائش پذیر تھے۔ مصری ذرائع ابلاغ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک مصری ڈاکٹر نے رپورٹ کی ہے کہ اسکی 30سالہ بیوی ڈاکٹر منیٰ السیجینی اور 40روزہ بیٹا فلیٹ کے ہال اور اس کا ایک بچہ جو پرائمری اسکول کی تیسری جماعت اور 5سالہ بیٹی بیڈ روم میں خون میں لت پت پڑے ہوئے ہیں۔ انہیں وحشیانہ طریقے سے دھار دار آلے سے ہلاک کیا گیا۔ جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر تمام شواہد کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ وحشیانہ قتل کی اطلاع مصر بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا مصر لرز اٹھا۔
 

شیئر: