Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق سے داعشی بچے روس واپس

ماسکو ۔۔۔۔ روس نے عراق میں دہشتگرد روسی خواتین کے 30 بچے بازیاب کرلئے۔ یہ داعشی خواتین تھیں۔ ان کے شوہر عراق کی خانہ جنگی میں ہلاک ہوگئے۔ شیشانی صدر رمضان قدیروف نے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ روس کا ایک طیارہ بغدادسے 30 روسی بچوں کو لیکر ماسکو پہنچ گیا ہے۔ ان بچوں کی عمریں 3تا 10برس ہے۔ انکے باپ داعش تنظیم کے جنگجوﺅں اور عراقی افواج کے درمیان ہونے والی 3سالہ جھڑپوں میں مارے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر انہیں روس نہ لایا جاتا تو غیر ملکی سراغرساں اداروں کے اہلکار انہیں اپنا ہدف بنالیتے ۔
 

شیئر: