Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی کرپشن پر سزائے موت کی تجویز؟

کراچی: وفاقی حکومت نے ملک میں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے ا ور کرپشن میں ملوث سیاست دانوں اور سرکاری افسران کو نشان عبرت بنانے کے لیے صدارتی آرڈیننس لانے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے ماطبق وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر واضح کردیا ہے کہ اگر کرپشن کے خلاف سخت قانون سازی نہ کی گئی تو پھر تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ اس ضمن میں سخت قانون سازی کے خواہاں ہےں تاہم سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث وہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے شارٹ ٹائم قانون سازی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک آرڈیننس تیار کرایا ہے جس میں5کروڑ روپے یا اس سے زائد رقم کی کرپشن پر سزائے موت کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ قانون چین میں رائج ہے اور اگر سزائے مو ت نہ ہو تو پھر ملزمان کو کم از کم 25 سال سزا ہونی چاہیے مگر اس میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ صدارتی آرڈیننس میں ایک شق شامل کی جائے گی اس آرڈیننس کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ اس اہم معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈر اور قانونی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
 
 

شیئر: