Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد آئے گی؟

اسلام آباد... چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خلاف پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک اکثریت کے باوجود محض دھمکی ثابت ہو گی۔ اس کی بڑی وجہ مسلم لیگ ن کی سرد مہری ہے۔ سیاسی ذرائع نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر کچھ بھی تبدیلی لا سکتی ہیںلیکن مسلم لیگ ن سخت مشکلات میں ہونے کے باوجود مہم جوئی سے اجتناب کر رہی ہے۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین نے بھی اپنے خلاف چلنے والی سیاسی ہوا کو محسوس کرتے ہوئے حکمت عملی کے مطابق کچھ سینیٹرز پر نظر کرم کی ہے۔سینیٹ کے چیئرمین کے پاس بیرون ملک دوروں کی فہرست مرتب کرنے سمیت کئی اختیارات ہوتے ہیں ان سے بھی کام لیا ہے تاہم عدم اعتماد کی تحریک میں سب سے زیادہ رکاوٹ اپوزیشن جماعتوں کا ایک پیج پر نہ ہونا ہے۔
 

شیئر: