Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال کا تحفہ ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کی کمی کر دی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت90 روپے 97پیسے ، ڈیزل کی نئی قیمت106 روپے 68پیسے، لا ئٹ ڈیزل کی نئی قیمت75روپے 28پیسے ، جبکہ مٹی کے تیل کو بھی 52 پیسے سستا کیا گیا۔ نئی قیمت82روپے 98پیسے ہوگی ۔ اوگرا کی جانب سے وفاقی وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی سفارش ارسال کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کے طوفان میں کسی حد تک کمی ہو سکتی ہے۔

شیئر: