Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی حکومت کی غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی کوشش

ٹوکیو ۔۔۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی سیاحوں کی سالانہ تعداد کو بڑھا کر 4 کروڑ تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 2018ء میں زلزلوں سے لیکر سمندری طوفانوں تک جیسے متعدد قدرتی سانحات رونما ہوئے۔جاپان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کمی آتی گئی تاہم گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ سیاحوں کی تعداد 3کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ  وہ 2020ء  تک اس تعداد کو 4 کروڑ  تک  لے جانے کا  ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جاپان اس وقت غیر ملکیوں کی آمد کا 70 فیصد چین اور جنوبی کوریا سمیت 4 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔غیر ملکی سیاحوں کے لیے ٹوکیو، اوساکا اور کیوتو سیاحت کے لئے جاذب نظر مقامات ہیں۔

شیئر: