Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا حج و عمرہ ڈپلومہ پروگرام

جدہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے ماتحت فیکلٹی آف ٹورازم نے حج و عمرہ سروسز مینجمنٹ کا ڈپلومہ متعارف کرادیا۔ یہ سرکاری اور نجی اداروں میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ مملکت بھر میں کہیں بھی اسکی نظیر نہیں ملتی۔ یہ ڈپلومہ ضیوف الرحمن کی خدمت سے متعلق سعودی وژن 2030کے اہداف کی تکمیل کا حصہ ہے۔ حج و عمرہ ڈپلومہ پروگرام سرکاری و نجی حج ادارو ںکی ضروریات کی تکمیل کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اسکے تحت حج و عمرہ خدام کی فنی مہارتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا ۔ ضیوف الرحمن کی خدمت کے خواہشمند افراد کو اس سے بیحد فائدہ ہوگا۔ اسکے تحت لاجسٹک ادارے ، مشروبات ، کھانے کی اشیاءکی سلامتی اور نظم و ضبط کے طور طریقے سکھائے جائیں گے۔ سعودی اور بین الاقوامی ٹرینرز حج و عمرہ خدام کو تربیت دینگے۔ سیاحتی کمپنیاں نئے ملازمین کی تقرری کے وقت 60فیصد نمبر ، حج و عمرہ ڈپلومہ اور 40فیصد تجربے کو دینگی۔

شیئر: