تاریخی میچ: راجر فیڈرر نے سیرینا ولیمز کو شکست دیدی
پرتھ: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈر نے تاریخی میچ میں امریکہ کی سیرینا ولیمز کو شکست دی دے۔ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ڈبلز میچ کے دوران فیڈرر اور ان کی ہموطن بیلنڈا بینچ نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور ان کے جوڑی دار فرانسس ٹیفوئے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ہوپ مین کپ کے راونڈ رابن میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔دونوں سپر اسٹار ٹینس کھلاڑیوں کے شاندار کیریئر میں یہ پہلا موقع تھا جب یہ دونوں کسی میچ میں آمنے سامنے آئے ۔ سوئس جوڑی نے اس میچ میں 4-2اور4-3سے کامیابی حاصل کی ۔میچ کے بعد فیڈرر اور سیرینا نے ایک دوسرے کی سروس کو خاص طور پر سراہا ۔ دونوں کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو کھیلتا دیکھتے رہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ اس سروس کا خود سامنا کرتے ہوئے لطف آیا ۔دونوں ٹینس اسٹارز مجموعی طور پر43گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت چکے ہیں اور مینز ٹینس میں راجر فیڈرر جبکہ ویمنز ٹینس میں سیرینا ولیمز گرینڈ سلام ٹائٹلز کے حوالے سے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں