Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرینا ولیمز کی مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش

نیویارک:سابق عالمی نمبر ون اور آسٹریلین اوپن کی دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز نے کہا ہے کہ یہ بات کو ئی راز نہیں کہ میں 25گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت کر آسٹریلیا کی سابق ٹینس اسٹار مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہوں۔سیرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے اور یوں وہ مارگریٹ کورٹ کی 24فتوحات کا ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش سے محروم رہیں گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر پوری قوت سے کورٹ میں واپس آئیں گی اور مزید2ٹائٹلز جیت کر یہ بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔23گرینڈ سلام فائنلز میں کامیابی سمیٹنے والی امریکی ٹینس اسٹار بیٹی کی پیدائش کے بعد صرف ایک نمائشی میچ میں شریک ہوئیں وہاں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ 36 سالہ ولیمز نے گزشتہ سا ل آسٹریلین اوپن جیتا تھا اور عام خیال تھا کہ وہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے ذریعے ایک مرتبہ پھر کورٹ میں واپس آئیں گی لیکن یہ توقعات پوری نہ ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ریکارڈ بک سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں تاریخ رقم کرنے کیلئے اب صرف2ٹائٹلز کی ضرورت ہے جنکے حصول میں انہیں ناکامی نہیں ہوگی۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ ان کی بیٹی ان کیلئے سب سے بڑا انعام ہے اور وہ اب مالی انعامات اور ٹائٹلز کو زیادہ اہم نہیں سمجھتیں تاہم ریکارڈ کی اہمیت کے پیش نظر وہ مزید2گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کی خواہشمند ہیں۔

شیئر: